مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 225
مکتوبات احمد ۲۲۵ جلد چهارم مکتوب نمبر ۷۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تین شیشی عطر اور ایک سکہ طلائی قیمتی وہ روپیہ معہ خط کے جو سب پارسل کے اندر تھے مجھ کو مل گئے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو بہت بہت جزائے خیر دے۔ آمین ۔ اور امید کہ آپ کا امتحان شروع ہو گیا ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ اس میں کامیاب فرماوے۔ آمین ثم آمین ۔ بعد کامیابی امتحان ( خدا آپ کو کامیاب کرے ) مناسب بلکہ ضروری ہے کہ آپ کچھ رخصت لے کر قادیان میں رہیں کیونکہ آپ کو قادیان میں رہنے کا بہت کم اتفاق ہوا ہے بلکہ اگر کسی وقت ممکن ہو تو دو تین ہفتہ کی رخصت لے کر مع اپنے گھر کے لوگوں کے قادیان میں اس مدت تک رہیں تا جیسا کہ اور دوستوں کے اہل خانہ بیعت کرتے ہیں آپ کے گھر کے لوگ بھی بیعت کر جائیں ۔ انشاء اللہ آپ کے امتحان ۔ کے لئے دعا کرتا رہوں گا ۔ اللہ تعالیٰ کامیاب فرماوے ۔ آمین ثم آمین ۔ خاکسار ۵ جون ۱۹۰۰ء مرزاغلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۷۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ کل کی ڈاک میں مبلغ وہ علم روپیہ مرسلہ آں عزیز مجھ کو پہنچ گئے جَزَاكُمُ اللهُ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ خَيْرَ الْجَزَاءِ - باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔ ے جولائی ۱۹۰۰ء والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنه از قادیان