مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 211 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 211

مکتوبات احمد ۲۱۱ L جلد چهارم ہو گیا ہے۔ ایک پیشی ہو گئی ہے۔ اب ۱۵ جنوری ۱۸۹۸ء مقرر ۱۸۹۸ء مقرر ہے۔ آج کل ایسے نازک مقدمات میں بغیر وکلاء کے کام نہیں چلتا۔ اس لئے میں نے تجویز کی ہے کہ اپنے چند خاص اور مخلص دوستوں سے خرچہ وکلاء مقدمہ کے لئے مدد طلب کی جائے ۔اسی لئے ایسے خوفناک وقت میں آپ کو بھی تکلیف دیتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ آپ ایک خاص مخلص اور دلی اخلاص اور محبت سے معمور ہیں ۔ باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔ ۱۹ دسمبر ۶۹۸ - والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر۵۷ محبتی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ * نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی ہمدردی نہایت قابل شکر گزاری ہے کہ آپ نے مقدمہ کا حال سن کر مبلغ پچاس روپے ارسال فرمائے اور پہلے اس سے اللہ روپے میرے لئے اور ہ مدرسہ کے لئے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا - بوجہ شدت کم فرصتی زیادہ لکھ نہیں سکا ۔ - تاریخ پیشی ۱۱ جنوری ۹۹ء ہے بظاہر مقدمہ خطر ناک ہے ۔ خدا تعالیٰ حافظ ہو۔ ے جنوری ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد لے اصل تاریخ ۵ ر جنوری ۱۸۹۹ ء ہے ۔ سہواً ۱۸۹۸ء لکھا گیا ہے ۔ ( ناشر )