مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 209 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 209

مکتوبات احمد ۲۰۹ جلد چهارم فرماتے رہیں ۔ زیادہ خیریت ہے۔ یکم اکتوبر ۱۸۹۸ء مکتوب نمبر ۵۴ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آل محب کا عنایت نامہ مع مبلغ پچاس روپیہ مجھ کو ملا ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ چونکہ اس خط میں بخار آ جانے کا ذکر تھا۔ اس لئے طبیعت متردد ہے ۔ امید کہ دوسرے خط میں اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماویں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بفضل خود خیر و عافیت سے اس جگہ سے مخلصی عنایت فرماوے ۔ آمین ثم آمین ۔ اس جگہ تادم تحریر ہر طرح سے خیر و عافیت ہے ۔ چار نئی کتابیں چھپ رہی ہیں ۔ یقین کہ جلد تر چھپ جائیں گی ۔ نہایت خوشی کی بات ہے اگر آپ کو حکام کی طرف سے واپسی کی اجازت آ جائے ۔ بہر حال استقامت سے ہر ایک کام کرنا چاہئے اور خدا تعالیٰ پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔ بمبئی میں پھر طاعون ترقی کر رہی ہے۔ اور مدراس کے تین ضلعوں میں بھی شروع ہے۔ دیکھیں اللہ تعالیٰ کا کیا ارادہ ہے۔ ہندو جوتشی تو ۹ء میں دنیا کا خاتمہ بتاتے ہیں۔ وَالْعِلْمُ كُلُّهُمْ لِلَّهِ * ۱۴ راکتوبر ۱۸۹۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان الفضل جلد ۳۴ نمبر ۱۹۹ مورخه ۲۶ را گست ۴۶ صفحه ۳