مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 207
مکتوبات احمد ۲۰۷ مکتوب نمبر ۱۵۰ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محتی اخویم خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ پنج مصدر رو پیہ مرسلہ آں محبت مجھ کو پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ لله جل شانہ اس محبت اور اخلاص کے جو محض اللہ آپ سے ظہور میں آ رہی ہے۔ دارین میں بہت بہت جزاء بخشے ۔ مجھے آپ سے دلی محبت ہے اور میں خدا تعالیٰ سے یہ امید رکھتا ہوں کہ آپ کو دن بدن اپنی محبت میں ترقیات عطا فرماوے اور دنیا و عاقبت میں حافظ و ناصر رہے۔ مکتوب نمبر ۱ ۵ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبتی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا کارڈ پہنچا۔ میں اِنْ شَاءَ اللهُ الْكَرِيمُ آپ کے لئے دعا کروں گا ۔ مگر آپ نہایت استقامت سے اپنے تئیں رکھیں ۔ کم دلی ظاہر نہ ہو۔ خدا تعالیٰ کا فضل ہر جگہ پر درکار ہے۔ مسافرت اور غربت میں دعا اور تضرع سے بہت کام لینا چاہئے ۔ میں چاہتا ہوں کہ کسی قدر دوائی طاعون آپ کے لئے روانہ کروں کیونکہ وہ نہ صرف طاعون کے لئے بلکہ اور بہت سے امراض کے لئے مفید ہے۔ غالباً اِنْ شَاءَ اللہ اس ہفتہ کے اندر اندر روانہ کر دوں گا ۔ آپ روزانہ قریب چار رتی کھا لیا کریں اور کسی