مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 200 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 200

مکتوبات احمد ۲۰۰ جلد چهارم مکتوب نمبر ۴۰ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محتی عزیزم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کوہ چکرا نہ ضلع سہار پور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ اس مہمان خانہ میں دن بدن بہت آمد و رفت مہمانوں کی ہوتی جاتی ہے اور پانی کی دقت بہت رہتی ہے۔ ایک کنواں تو ہے مگر اس میں ہمارے بے دین شرکاء کی شراکت ہے وہ آئے دن فتنہ فساد برپا کرتے رہتے ہیں۔ اور نیز سقہ کا خرچ اس قدر پڑتا ہے کہ اس کی تین سال کی تنخواہ سے ایک کنواں لگ سکتا ہے لہذا ان وقتوں کے دُور کرنے کے لئے قرین مصلحت معلوم ہوا کہ ایک کنواں لگایا جاوے۔ سو آج فہرست چندہ مخلص دوستوں کی مرتب کی جس میں آپ کا نام بھی داخل ہے۔ اس چندہ سے یہ غرض نہیں ہے کہ کوئی دوست فوق الطاقت کچھ دیوے بلکہ جیسا کہ چندوں میں دستور ہوتا ہے جو کچھ بطیب خاطر میسر آوے وہ بلا توقف ارسال کرنا چاہئے ۔ اور اپنے پر فوق الطاقت کا بوجھ نہ ڈالنا چاہئے کہ اس خیال سے انسان بعض اوقات خود چندہ سے محروم رہ جاتا ہے ۔ یہ کام بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔ اور چاہ کی لاگت تخمینا ۲۵۰ بازر روپے ہوگی ۔ اگر خدا تعالیٰ چاہے گا۔ تو اس قدر دوستوں کے تمام چندوں سے وصول ہو سکے گا۔ ۵ ستمبر ۶۹۶ والسلام خاکسار غلام احمد آپ ہمیشہ سے سے بکمال محبت و صدق دل اعانت اور امداد میں مشغول ہیں ۔ صرف بہ نیت شمول در چندہ دہندگان آپ کا نام لکھا گیا ہے گو آپ ۴ ربطور چندہ دے دیں۔ غلام احمد بقلم خود