مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page ii of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page ii

i عرض ناشر اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے احباب جماعت کی خدمت میں مکتوبات احمد کی ات احمد کی جلد چہارم پیش کی جارہی ہے۔ جو چالیس صحابہ کرام کے نام رام کے نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ۲۰۸ خطوط پر مشتمل ہے ۔ ان خطوط میں سے ۱۴۷ کے چربے بھی کتاب کی زینت ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اشاعت دین کے لئے مختلف ذرائع اختیار فرمائے ۔ چنانچہ آپ نے اپنی کتاب فتح اسلام میں اشاعت اسلام کی چوتھی شاخ ان مکتوبات کو قرار دیا جو حق کے طالبوں یا مخالفوں کی طرف لکھے جاتے ہیں ۔ ان قیمتی مکتوبات کی تدوین و اشاعت کا اولین کام حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے سرانجام دیا۔ انہوں نے اولاً اپنے اخبار الحکم میں شائع کیا اور کیا اور بعدۂ مکتوبات احمد یہ کے نام سے ان کو کتابی صورت میں یکجا کر دیا ۔ مکتوبات احمد کا موجودہ ایڈیشن خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی منصوبہ کا حصہ تھا جس میں حضور علیہ السلام کے خطوط کو از سر نو مرتب کر کے شائع کیا جا رہا ہے۔ جلد ھذا کے شروع میں مکتوبات احمد یہ جلد ہفتم (مرتبہ محترم ملک صلاح الدین صاحب ایم ۔ اے مؤلف اصحاب احمد ) کے مکتوبات کو رکھا گیا ہے جس میں سے صحابہ کے نام خطوط تھے ۔ ان میں سے حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے نام خطوط مکتوبات احمد جلد دوم میں شامل ہو چکے ہیں۔ بقیہ چھ صحابہ کرام کے نام خطوط جلد ھذا میں دیئے جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس جلد میں ۳۴ صحابہ کرام کے نام خطوط شامل ہیں ۔ صحابہ کرام کی ترتیب میں حروف تہجی کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔