مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 194
مکتوبات احمد ۱۹۴ جلد چهارم مکتوب نمبر ۱۲۹ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی محتی اخویم خلیفہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ پانچ صدر روپیہ مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچ گئے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو ان اپنی خدمات کی جزائے خیر بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ باقی سب خیریت ہے ۔ ۱۸ مارچ ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۳۰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ پنچ صدر روپیہ مرسلہ آں محبت مجھ کو عین ضرورت کے وقت میں پہنچے۔ خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے اور اپنی محبت میں ترقیات بخشے آمین ثم آمین ۔ اس وقت میں کوشش کر رہا ہوں کہ یورپ اور جاپان کے لئے کوئی رسالہ تالیف کروں تا وہ انگریزی میں ترجمہ ہو کر ان ملکوں میں تقسیم کرایا جائے ۔ اللہ جل شانہ اس رسالہ کو پورا کرے ۔ رسالہ ” من الرحمن بھی ہنوز بیچ میں پڑا ہے ۔ امید کہ اِنْ شَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ وہ بھی تام ہو جائے گا۔ سول ملٹری کا حملہ محض بیہودہ ہے اس کے رڈ لکھنے کی کچھ ضرورت نہیں۔ اپنے حالات خیریت آیات سے ہمیشہ مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ ۱۸ اپریل ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان