مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 192
مکتوبات احمد ۱۹۲ مکتوب نمبر ۲۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي جلد چهارم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ خدا تعالیٰ آپ صاحب کے والد صاحب کو جلد شفا بخشے ۔ إِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِيرُ ان کی شفا کے لئے کئی دفعہ اور بہت دعا کروں گا۔ مجھے بہت تفکر ہے اور مجھ کو اُن سے محبت ہے۔ زیادہ تر یہ کہ جبکہ آپ جیسے سعید اور یک رنگ مخلص ان کے خلف رشید ہیں سو یہی باعث بے اختیار محبت کا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو بہت جلد شفاء بخشے ۔ جیسا کہ آپ کو تر 5 داور رنج ہوا ہے ۔ ویسا ہی ہم کو ہے۔ والسلام مکتوب نمبر ۲۶ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محتی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه السلام عليكم ورحمة ا ام علیکم و رحمة الله و بركاته مبلغ پانچ صدر روپیہ مرسلہ آں عزیز مجھ کو پہنچ گئے ۔ خدا تعالیٰ جزائے خیر دنیا و آخرت میں بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ امید کہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے ۔ معلوم نہیں کہ گھر میں آپ کے اب کیسی طبیعت ہے اور لڑکی کی کیسی طبیعت ہے۔ اللہ تعالیٰ بہت جلد شفا بخشے ۔ آمین ثم آمین ۔ ۶ ر ستمبر ۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد