مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 182
مکتوبات احمد ۱۸۲ جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۸ محتی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته پانچ روپیہ پہنچ گئے ۔ باعث بیماری جواب نہیں لکھ سکا۔ امید کہ ہمیشہ خیر و عافیت سے مطلع فرماتے رہیں ۔ والسلام ۲۳ ستمبر ۹۳ء خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۹ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبتی عزیزی اخویم خلیفه رشید الدین صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ پنج مصدر روپیہ مرسلہ آپ کے پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ - امید کہ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں ۔ چند رسالے چھپ رہے ہیں ۔ امید کہ ایک ہفتہ تک چھپ جائیں گے۔ باقی خیریت ہے ۔ ۱۰ راکتو بر ۱۸۹۳ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان