مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 169 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 169

مکتوبات احمد ۱۶۹ جلد چهارم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا جواب مکتوب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ حامداً و مصلياً محبی اخویم مولوی رحیم بخش صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا جس قدر آپ نے کوشش کی ہے خدا تعالیٰ آپ کو اس کا اجر بخشے ۔ در حقیقت علماء کو اپنے شائع کردہ اقوال اور عقائد سے رجوع کرنا مشکل ہے ورنہ یہ مسائل ایسے صاف ہیں کہ ان کا سمجھنا کچھ مشکل نہیں ہے۔ آپ اسی طرح کوشش جاری رکھیں اور ہر ایک نیک طبع انسان کو یہ مسائل سنا دیا کریں ۔ جو لوگ قرآن شریف کی کچھ پر واہ نہیں کرتے ان کا سمجھانا مشکل ہے ورنہ بات تو بہت سہل ہے ۔ میں درد نقرس سے بیمار ہوں چلنے کی طاقت بھی نہیں ، بہ نسبت سابق کچھ آرام ہے مگر طاقت رفتار نہیں ، باقی سب طرح سے خیریت ہے ۔ بخدمت اخویم سید عبد الستار شاہ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ برسد - ۳۰ / جون ۱۹۰۶ء ☆ الراقم مرزا غلام احمد بدر نمبر ۳۳ جلد ۶ مورخه ۱۵ اگست ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۱