مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 157 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 157

مکتوبات احمد ۱۵۷ جلد چهارم حضرت سید خصیلت علی شاہ صاحب ڈپٹی انسپکٹر ڈنگہ حضرت سید خصیلت علی شاہ رضی اللہ عنہ خاندان سادات کے چشم و چراغ تھے ۔ آپ کی اصل سکونت مالو مہے تحصیل پسر ورضلع سیالکوٹ میں تھی ۔ آپ خوارزمی بخاری سید تھے ۔ آپ کے والد کا نام سید ہدایت علی شاہ صاحب تھا۔ آپ کی ولادت ۱۸۵۶ء کی ہے۔ بیعت کے وقت ڈنگہ ضلع گجرات میں ڈپٹی انسپکٹر پولیس تھے ۔ آپ تین بھائی سید محمد علی شاہ صاحب ، سید احمد علی شاہ صاحب اور سید امیر علی شاہ صاحب تھے ۔ حضرت شاہ صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دریافت حال کے لئے اپنے محکمہ سے تین ماہ کی رخصت لی ۔ ان دنوں حضرت اقدس حویلی سندھی خاں کو توالی امرتسر میں فروکش تھے ۔ حضرت اقدس ۷ے جولائی ۱۸۹۱ ء کو دن کے دس بجے دیوان خانہ میں رونق افروز ہوئے ۔ حضرت سید محمد علی شاہ اور حضرت سید احمد علی شاہ بھی آپ کے ساتھ امرتسر گئے تھے ۔ حضرت اقدس نے واعظانہ تقریر شروع کی مگر حضرت شاہ صاحب پر نیند نے غلبہ کیا ۔ آپ نے اٹھ کر منہ پر پانی بھی ڈالا لیکن پھر نیند کا غلبہ ہوا ۔ دیکھا کہ ایک باغ میں داخل ہوتے ہیں۔ اندر ایک حوض ہے جو خشک تھا۔ پھر آپ جنوب کی طرف چلے گئے ۔ وہاں الماریاں اور طاق بنے ہوئے ہیں اور آپ کے والد صاحب کھڑے ہیں ۔ انہوں نے آپ سے فرمایا کہ یہ گھاس اور کتا بیں اب طاق میں رکھ دو تعمیل ارشاد کی ۔ فوراً سر کو جھٹکا لگا اور معا تفہیم ہوئی کہ تم پہلا علم اور حال بالائے طاق رکھو۔ چونکہ آپ کے والد صاحب آپ کے -