مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 140 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 140

مکتوبات احمد ۱۴۰ جلد چهارم لینے گیا ہے اور کچھ الہام بھی متوحش ہوئے ۔ وہ ضرور اس پیشگوئی کے متعلق معلوم ہوتا ہے خدا خود فضل کرے گا ۔ دشمن طرح طرح کے افترا اور بہتان کر رہے ہیں ۔ مگر وہ سب ذلیل وخوار ہوں گے ۔ حضرت اقدس کا سلسلہ کوئی انسانی منصوبہ نہیں ہے ۔ یہ اس ہاتھ سے قائم ہوا ہے جو سب دنیا پر حکمران ہے۔ خدا کے بندوں کا مقابلہ کرنا گویا خدا تعالیٰ کا مقابلہ کرنا ہے ۔ کچھ فکر واندیشہ کی بات نہیں ۔ پانچ روپیہ کا منی آرڈر وصول ہو چکا ہے ۔ آپ مطمئن رہیں قادیان ۱۳ مارچ ۱۸۹۷ء والسلام عاجز مرزا خدا بخش بحکم حضرت اقدس بلانی ڈاکخانہ بیلہ ضلع گجرات بخدمت منشی جلال الدین صاحب مکتوب ۳ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت اقدس آپ کو کبھی بھولے نہیں ۔ آج کل بڑی تحریکات کے دن ہیں ۔ تین عظیم الشان اشتہار چھپ رہے ہیں ۔ خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو ۔ ** ۱۰ رمتی ۱۹۰۱ء منشی محمد دین صاحب کی خدمت میں سلام عرض کر دیں ۔ جناب منشی جلال الدین صاحب پنشنر موضع بلانی ڈاکخانہ بیلہ ضلع گجرات ۱۶ رمئی رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۱۴ صفحه ۱۶۲ رجسٹر روایات صحابہ نمبر ۱۱ صفحه ۱۳۴ عاجز عبد الكريم