مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 127 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 127

مکتوبات احمد ۱۲۷ جلد چهارم یہ خط محترم قاضی صاحب نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں تحریر کیا تھا ۔ ) حضور اقدس سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میرا لڑکا سخت بیمار ہے۔ پیچش اور خون اس کو جاری ہے ۔ کوئی دوائی اس کو فائدہ نہیں کرتی ۔ اب اس کی والدہ دوائی سے نفرت کرتی ہیں ۔ اور ا ہیں ۔ اور اس کو بہت اضطراب ہو رہا ہے ۔ ہورہا ہے۔ حضور نوازش فرما کر اگر توجہ سے دعا کریں تو یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ شفا بخشے گا ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مکتوب امیر حسین اللہ تعالیٰ آپ کے لڑکے کو شفا بخشے اور اس کی والدہ کی بے قراری دور کرے ۔ آمین ۔ میں کئی دفعہ دعا کروں گا ۔ کل مجھے اضطراری طور پر لاہور کا سفر پیش آ گیا ہے۔ اگر کلوراڈین کے دو قطرے دیئے جائیں تو اس سے بھی خون بند ہو جاتا ہے بشرطیکہ بہت ضعف نہ ہو ۔ ** والسلام مرزا غلام احمد اصحاب احمد جلد نهم صفحه ۱۰۸