مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 121 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 121

مکتوبات احمد ۱۲۱ جلد چهارم مکتوب نمبرا السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ L نصیحت اس سے بڑھ کر اور کیا نصیحت ہو سکتی ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ ۔ ترجمہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ان لوگوں کے ساتھ ہوں جو مجھ سے ڈرتے اور میرے احکام پر چلتے ہیں ۔ یعنی وہ جو صرف بدی سے پر ہیز نہیں کرتے بلکہ بدی کو ترک کر کے نیک اعمال بھی بجالاتے ہیں سو خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ میں پر ہیز گاروں اور نیکوکاروں کے ساتھ ہوں ۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ ایسے لوگ مورد مراحم اور الطاف اور فیوض الہیہ ہیں ۔ جس شخص کے ساتھ صرف چراغ ہو اس کی راہ کی تاریکی دور ہو جاتی ہے۔ پس جس کے ساتھ خدا ہو وہ کیونکر تاریکی میں رہ سکتا ہے۔ مگر تقویٰ شعاری اور نیکوکاری بھی مشکل ہے۔ در حقیقت ایک موت ہے۔ اور یہ مرتبہ کثرت دعا اور کثرت استغفار سے میسر آ سکتا ہے۔ پھر بھی خدا کا فضل شرط ہے۔ بحر فضل کے نہ دنیا درست ہو سکتی ہے اور نہ زبان اور نہ دل ۔ فضل ہر یک توفیق کی جڑ ہے ۔ مکتوب نمبر ۲ والسلام میرزا غلام احمد حضور کی خدمت میں درخواست کی گئی کہ چند کلمات دعا ئیہ لکھ دیں جو موجب برکت ہوں ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ میاں احمد دین بہت استغفار پڑھتے رہیں یعنی اس قدر کہ اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَّ أَتُوبُ إِلَيْهِ ۔ اور یہ دعا بہت پڑھیں ۔ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ ۔ اور اپنی زبان میں بھی گناہوں کی معافی چاہتے رہیں ۔ ؟ ☆☆ والسلام میرزاغلام احمد ل النحل: ۱۲۹ ، بدر نمبر ۷ جلد ۷ مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷