مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 108 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 108

مکتوبات احمد ۱۰۸ جلد چهارم السلام علیکم ورحمته وبركاته مكتوب میری تو یہی مراد اور یہی خواہش ہے کہ مولوی صاحب بواپسی اگر کم سے کم ایک ہفتہ اور قادیان میں رہ جائیں ۔ اگر رخصت کم ہے تو بڑا سہل طریق ہے کہ آج ہی درخواست دے کر ہفتہ عشرہ کی اور رخصت منگوا لیں ۔ کیونکہ عمر کا ہر گز اعتبار نہیں ہوا کرتا ۔ بہت ملاقاتیں ہیں کہ جو آخری ملاقاتیں ہوتی ہیں ۔ اور یہ تو مثل مشہور ہے کہ کار دنیا کسے تمام نکر دے مکن تکیه بر عمر ناپائیدار مباش ایمن از بازی روزگار یہ تجویز جو میں نے پیش کی ہے مشکل نہیں ہے مگر کچھ دن اس جگہ رہنا بہت ضروری ہے ۔ اتنی دور دراز مسافت سے بار بار آنا اگر چہ عمر بھی باقی ہو مشکل ہے ۔ ۲۲ اکتوبر ۱۹۰۷ء بدر نمبر ۹ جلده امورخه ٫۵ جنوری ۱۹۱۱ ء صفحه ۱۰۰۹ والسلام مرزا غلام احمد