مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 104
مکتوبات احمد الد مکتوب جلد چهارم انہیں جواب لکھ دیں کہ تو به استغفار عمدہ چیز ہے مگر ان لوگوں کی خوابوں کا ہرگز اعتماد نہ کریں کیونکہ یہ لوگ تقویٰ سے بعید ہیں اور شیطان کے مس سے خالی نہیں ۔ ابھی تک تو میں تمہارے درمیان زندہ ہوں اور صد ہانشان الہی ظاہر ہو رہے ہیں ۔ چاہیے کہ ایک ماہ کے بعد میری کتاب حقیقۃ الوحی منگوا کر دیکھیں کہ اس وقت تک وہ چھپ جائے گی ۔ جس شخص کو تزکیۂ نفس حاصل نہیں وہ جس قدر شیطان کے قریب ہے اس قد ر خدا کے قریب نہیں ۔“ 66 یہ تحریر مولوی محمد اسماعیل صاحب مرحوم کے فرزند مرزا محمد حسین صاحب کلرک حوالدار جالندھر چھاؤنی کے پاس محفوظ ہے۔ خاکسار فضل حسین دفتر تالیف و تصنیف قادیان * الفضل نمبر ۱۲۳ جلد ۳۱ مورخه ۲۶ رمئی ۱۹۴۳ ء صفحه ۳