مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 63 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 63

مکتوبات احمد ۶۳ جلد سوم رعایت رکھی جاوے اگر نماز تہجد میں تکرار سے یہ دعا کرو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - تو یہ طریق نهایت اقرب دل پر نورانی اثر ڈالنے کے لئے ہے اور یہ عاجز ان دنوں قادیان میں ہی ہے۔ زیادہ خیریت ۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم منشی ظفر احمد صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لڑکا نوزاد مبارک ہو۔ اس کا نام محمد احمد رکھ دیں ۔ خدا تعالی با عمر کرے ۔ آمین ۔ ۱۴ رنومبر ۱۸۹۶ء والسلام ☆☆ خاکسار غلام احمد عفی عنہ ( پتہ ) بمقام کپورتھلہ خاص دارالریاست - بخدمت محبی اخویم منشی ظفر احمد صاحب اپیل نویس الحکم نمبر ۳۳ جلد ۲۰ مورخہ ۷ اکتوبر ۱۹۱۸ صفحه ۷ اصحاب احمد جلد چہارم صفحه ۶۹