مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 53 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 53

مکتوبات احمد ۵۳ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۵ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ آپ کی علالت کی خبر س کر تفکر ہوا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کامل عطا فرماوے۔ نہایت آرزو ہے کہ آپ ۲۷ دسمبر ۱۸۹۲ء کے جلسہ میں تشریف لاویں۔ اگر آٹھ نو روز تک صحت کامل ہو جاوے تو آپ آسکتے ہیں ۔ امید کہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے ۔ مرض کی حالت میں قصر نماز نہیں چاہئے ۔ اگر طاقت کھڑا ہونے کی نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں ۔ ۱۹ دسمبر ۱۸۹۲ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر محبی عزیزی اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب والسلام حمد خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جوتا جو آپ نے بھیجا نہایت عمدہ تھا ۔ صرف اس و اس قدر فرق تھا کہ وہ کچھ مردانہ ط نا کہ وہ کچھ مردانہ قطع تھی ۔ دوسرے ا۔ جیسا کہ زنانہ جوتیاں ہوا کرتی ہیں نازک ۔۔۔۔۔۔ کا حصہ انچان کم ہے اور بقدر ایک جو اس پہلی جوتی کے چھوٹی ہے باقی تھا۔ والسلام ۱۹ اکتوبر ۱۸۹۴ء خاکسار غلام احمد از قادیان الحکم نمبر ۱۲/۱۳ جلد ۴۳ مورخه ۱۴/۲۱ دسمبر ۱۹۴۰ء صفحه ۴