مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 51
مکتوبات احمد ۵۱ مکتوب نمبرا مشفقی محبی اخویم جلد سوم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محبت نامہ پہنچ کر آپ کے تردّدات کا حال دریافت کر کے بہت غم ہوا۔ دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو تمام تر ڈدات سے مخلصی عطا فرمادے ۔ آپ نے بہت ثواب کا کام کیا کہ دس لے مفت تقسیم کئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ - اب عنقریب انشاء اللہ رسالہ دافع الوساوس بھی شائع رسالے ہو جائے گا۔ میں یقیناً کہتا ہوں کہ آپ کی خواب نہایت عمدہ ہے۔ منشی ظفر احمد جو موجود تھے اس سے مراد انشاء اللہ ظفر ہے یعنی فتح آپ کو ہے۔ والسلام ۴ ر جنوری ۱۸۹۲ء خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی مشفقی اخویم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مدت کے بعد آپ کا بعد آپ کا عنایت نامہ امہ مجھ کو ملا ۔ ایک رسالہ آپ کے نام روانہ ہو گیا ہے۔ دافع الوساوس بعد اس کے شائع ہوگا ۔ زیورات کی نسبت جو آپ نے دریافت کیا ہے یہ اختلافی مسئلہ ہے۔ مگر اکثر علماء اس طرف گئے ہیں کہ جو زیور مستعمل ہو اس کی زکوۃ نہیں ہے ۔ مگر بہتر ہے کہ دوسرے کو عاریتاً کبھی دے دیا کریں مثلاً دو تین روز کے لئے کسی عورت کو اگر عاریتاً پہننے کے لئے دے دیا جائے تو پھر بالا تفاق ( زکوۃ ) ساقط ہو جاتی ہے ۔ خواب آپ کی نہایت عمدہ ہے۔ والسلام ۲۵ جنوری ۱۸۹۲ء راقم خاکسار غلام احمد از قادیان