مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 549
مکتوبات احمد * ۴۰۹ مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بنام مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی از عاجز عائذ بالله الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مخدوم و مکرم مولوی صاحب بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جلد سوم عنایت نامہ آں مخدوم پہنچا۔ اگر چہ ڈمی کاغذ کی کتابیں اب شاید تین چار باقی ہیں اور اندریں بہت ضائع ہو گئیں لیکن آپ کی تاکید کے لحاظ سے بھیجی جاتی ہیں ۔ طبیعت اس عاجز کی بدستور ہے۔ ہ کی چونکہ اس جگہ مہمانوں کی اس قدر کثرت ہے کہ اکثر وقت ان کی ملاقاتوں میں خرچ ہوتا ہے ۔ اس لئے یہ عاجز تردد میں ہے کہ ترتیب و تالیف حصہ پنجم کے لئے کس طرح فرصت نکالی جائے ۔ بارہا دل میں یہ گزرتا ہے کہ کسی ایسی طرف چلا جائے کہ جس میں کوئی پرسان نہ ہو تا خاطر خواہ فراغت سے محنت اور کوشش کی جائے مگر ابھی تک کوئی جگہ قائم نہیں ہوئی ۔ آپ نے جس قد رسعی اور توجہ کی ہے اس کے صلہ میں رسمی شکر گزاریوں سے درگزر کر کے یہ چاہتا ہوں کہ حضرت مولا کریم عزّ اسمه وجل شانہ آپ کی اس خدمت کو اپنی رضا مندی اور خوشنودی کا موجب کر دے کہ انسان کے لئے یہ بڑی مہم عظیم ہے کہ اس کا مالک اس پر راضی ہو جائے ۔ یہی فوز عظیم ہے جس کو بذریعہ مخلصانہ عملوں کے طلب کرنا چاہئے ۔ خدا ہم کو اور آپ کو اس سے متمتع فرمادے ۔ آمین ۔ والسلام خاکسار غلام احمد