مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 488 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 488

مکتوبات احمد ۳۴۸ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۱۳ عزیزی محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب و منشی کرم الہی صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمة الله و بركاته مولوی محمد حسین صاحب نے پھر رجسٹر کرا کر خط بھیجا تھا اور ۲۱ اپریل تک جواب مانگا تھا اس لئے آپ کی طرف وہ خط روانہ کرتا ہوں ۔ آپ براہ مہربانی دو آدمی ساتھ لے کر اگر خلیفہ رجب الدین یہیں ہوں تو مناسب ہے ورنہ آپ دونوں میرا خط انہیں پہو نچادیں اور رسید لے لیں اور مجھے بھیج دیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد از لودهیانه اقبال گنج