مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 482
مکتوبات احمد ۳۴۲ جلد سوم ہے کہ پہلے زمانہ میں سادات پر کیا کیا تکالیف اور مصائب آئے ہیں اور کس قوت ایمانی سے وہ صبر کرتے رہے ہیں پس اسی صبر کی آپ کے خط میں خوشبو آتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ بے رحم نہیں وہ اپنے بندوں کو آزماتا ہے یعنی دوسرے لوگوں میں ان کا اندازہ ایمان ظاہر کرتا ہے۔ سو آپ کی قوت ایمانی ایسے خط سے ظاہر ہے ۔ ایمان جیسی کوئی چیز نہیں ایمان گم شدہ چیز کو بہتر صورت میں واپس لاتا ہے امید کہ یہ مصیبت دوسری تکالیف سے ر سے رہائی پانے کا بھی موجب ہو گی کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا - ۔ خدا تعالیٰ آپ پر فضل کرے اور تمام مشکلات سے رہائی بخشے ۔ آمین ۔ باقی خیریت ہے ۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمه تعالی والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۶ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي آپ کے تفرقہ خاطر سے طبیعت نہایت مغموم متفکر ہوئی لیکن بقول شخصے مشکلی نیست که آسان نشود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ه مرد باید کہ ہراساں نشود انشاء خدا تعالیٰ کے عجائب قدرت اور کاموں کی طرف نظر کر کے کچھ غم باقی نہیں رہتا ۔ دیر آید درست آید ۔ ء اللہ القدیر آپ کے لئے اور آپ کے برادر برادر ناصر شاہ صاحب کے لئے توجہ سے دعا کروں گا۔ آپ تسلی رکھیں اور رسالہ ازالہ اوہام شاید ہمیں روز تک چھپ کر آئے ۔ اُسی وقت بھیج دوں گا۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام محمد غلام احمد لدھیانہ اقبال گنج ا الم نشرح : ٧،٦ سیرت احمد صفحه ۲۳۷،۲۳۶ مرتبه قدرت اللہ سنوری