مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 469 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 469

مکتوبات احمد ۳۲۹ جلد سوم مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ ایک سو روپیہ پیہ مرسلہ آپ کا پہنچ گیا۔ خدا تعالیٰ آپ کو بہت بہت جزائے خیر پہنچائے اور آپ کے ساتھ ہو۔ بخدمت اخویم محجبی سید فضل شاہ صاحب السلام علیکم خط پہنچ گیا۔ اگر جموں میں طاعون کی ترقی کا خطرہ نہیں تو خیر ور نہ ضرور عیال کو اس جگہ سے نکالنا چاہئے ۔ ۲۰ جنوری ۱۹۰۲ء والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط آج کی ڈاک میں مجھ کو ملا ۔ میں انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کروں گا ۔ مطمئن رہیں اور ہمیشہ خیر و عافیت سے اطلاع دیتے رہیں ۔ باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔ ۲۱ جنوری ۱۹۰۶ء والسلام راقم مرزاغلام احمد عفی عنہ