مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 467
مکتوبات احمد ۳۲۷ جلد سوم مکتوب نمبرا السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بہت بہت استغفار پڑھ کر آپ دعا کریں اور دعا کے وقت کامل یقین قبولیت کا ہو۔ دعا میں ماندگی ظاہر نہ ہو۔ میں بھی دعا کروں گا ۔ نماز میں خاص کر دعا کریں جس زبان میں ممکن ہو ، مضائقہ نہیں ۔ از راقم نوردین السلام علیکم ۱۷ جون ۱۸۹۳ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم سید ناصر شاہ صاحب مکتوب نمبر ۲ والسلام مرزا غلام احمد از قادیان نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته عنایت نامہ پہنچا اُمید ہے کہ انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کرتا رہوں گا۔ آپ بھی یاد دلاتے رہیں اور دوا جو تجویز کی گئی ہے۔ اس سے بھی اطلاع دیں کیسی ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو صاحب اولا د کرے۔ آمین ثم آمین اور میں بہت خواہش رکھتا ہوں کہ کچھ مدت محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب میرے پاس رہیں اور شاید آگے میں نے ذکر کیا تھا۔ ان کی خدمت میں میری طرف سے السلام علیکم ۔ اگر قادیان سے ۔ آجائیں تو نہایت بہتر ہے اس تقریب سے چند روز پھر ملاقات ہوتی رہے گی۔ ۱۴ اگست ۱۸۹۶ء سیرت احمد صفحه ۲۳۰ از حضرت قدرت اللہ صاحب سنوری والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ