مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 431 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 431

مکتوبات احمد ۲۹۱ مکرم سیدا میر علی شاہ صاحب رضی اللہ تعالی عنہ (نوٹ) ان سید امیر علی شاہ صاحب کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کون بزرگ تھے مگر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے مکتوب سے معلوم ہوتا ہے کہ مولوی محمد تفضل حسین صاحب رضی اللہ عنہ کے ذریعہ وہ حضرت اقدس کے دعاوی اور مقاصد سے آگاہ ہوئے تھے ۔ انہیں اس امر پر غالباً اصرار تھا کہ حضرت اقدس اپنے دعاوی کا اظہار نہ کریں مگر حضور نے اس حقیقت کو واضح فرمایا کہ جو شخص مامور برائے اصلاح خلق ہوتا ہے وہ اگر اظہار نہ کرے تو معصیت ہوتی ہے۔ (عرفانی کبیر ) جلد سوم