مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 412
مکتوبات احمد ۲۷۴ جلد سوم مکتوب نمبر ۱۵ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کے پارچہ جات کا پارسل پہنچا۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ آمین ۔ اس وقت وہ تمام پارچہ جات جو تقسیم کرنے کے لائق تھے غرباء مستحقین کو تقسیم کر دیئے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے ۔ آمین اور جو خاص ہمارے گھر کے لئے آپ کا تحفہ تھا اس کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو اس کا بدلہ دے ۔ آمین ۔ باقی بفضل تعالیٰ تا دم حال سب طرح سے خیریت ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی مع اہل و عیال خیریت اور امن اور امان سے رکھے اور بلاؤں سے بچاوے۔ آمین ثم آمین ۔ ۲۲ دسمبر ۱۹۰۷ء والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ تعالیٰ از قادیان مکتوب نمبر ۱۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ معہ مبلغ دس روپے کے نوٹ کے پہنچا۔ جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ ۔ میں انشاء اللہ آپ کے لئے کئی دفعہ دعا کروں گا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو حوادث روزگار سے بچاوے ۔ آمین ۔ یہ آپ کے اخلاص کی نشانی ہے کہ باوجود یکہ کا روبار تجارت کی ویسی حالت نہیں جیسا کہ آپ لکھتے ہیں تب بھی ہمارے سلسلہ کے لئے آپ کی طرف سے برابر مدد پہنچتی ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کے کاروبار تمام آسان کر دے اور مشکلات سے نجات بخشے ۔ آمین والسلام خاکسار ۲۰ جنوری ۱۹۰۸ء مرز اغلام احمد