مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 391
مکتوبات احمد ۲۵۳ جلد سوم مکتوب نمبرا عزیزی میر محمد اسماعیل صاحب السلام علیکم حامل ہذا کو محمود احمد کی خیر و عافیت کی دریافت کے لئے بھیجا جاتا ہے ۔ اور احتیاطاً دس روپے محمود احمد کے لئے بھیجے جاتے ہیں اگر کولو وائن کی قیمت میں کمی ہو تو دس روپے میں سے دے دیں باقی خیریت ہے۔ خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ مکرر یہ ہے کہ محمود احمد کی والدہ چاہتی ہیں کہ ایک دن کے لئے محمود احمد کی خبر لے آویں۔ مناسب ہے کہ میاں معراج دین صاحب کو اطلاع دے چھوڑیں کہ ایک دن کے لئے اپنا حصہ مکان جہاں پہلے رہی تھیں خالی کرادیں صرف ایک رات رہیں گی ابھی یہ بات ایسی پکی نہیں ہے مگر شاید وہ روانہ ہوں ۔ محمود احمد کو بہت یاد کرتی ہیں اور بے قرار ہیں ۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ اس چٹھی پر ذیل کی یادداشت درج ہے ۔ وو یہ رقعہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب کے دست مبارک کا لکھا ہوا ہے جو کہ فاطمہ بنت قاضی ضیاء الدین صاحب کے پاس سے ملا ہے اور تبرکاً اس کو اپنے پاس رکھتا ہوں ۔ فقط ۔ محمد عبد الله احمدی بوتا لوی ۔ 66 اصحاب احمد جلد ہفتم صفحہ ۱۷۰، ۱۷۱