مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 389 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 389

مکتوبات احمد ۲۵۱ جلد سوم حضرت خان صاحب ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب سلمہ کے نام تعارفی نوٹ حضرت مخدومی ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب جماعت احمد یہ میں ایک خاص مقام رفیع رکھتے سے وجہ سے جو ہیں ۔ ا۔ اپنے علم و فضل ، تقوی وطہارت ، اخلاق فاضلہ کے لحاظ سے اور اس نسبت کی ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ہے۔ آپ حضرت اُم المومنین (مَتِّعْنَا اللهُ بِطُولِ حَيَاتِهَا ) کے حقیقی بھائی ہیں ان کی تربیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر کیمیا اثر کے نیچے ہوئی ہے ۔ میں حضرت میر صاحب کو جماعت احمد یہ کے صوفی منش بزرگوں میں سب سے بلند مقام پر دیکھتا ہوں ہوں ۔ ۔ وہ روحانیت سے ے سرشار سرشتہ اور قرب الہی کے لئے بیتاب قلب رکھتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق روایات کے سلسلے میں اہل بیت کی روایات کو مستثنیٰ کر کے آپ کا مقام ہی بلند ہے اور میں تو ان کو بھی اہل بیت میں داخل سمجھتا ہوں ۔ ان کی بیان کردہ روایات نہایت صاف اور صحیح ہیں ۔ انہوں نے چوتھائی صدی کا زمانہ حضرت اقدس کے ساتھ گزارا ہے۔ وہ خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک نشان ہیں اور میں ان کو آیت اللہ یقین کرتا ہوں ۔ ان کی زندگی اور ان کا ڈاکٹر ہونا یہ سب ایک پیشگوئی کا نتیجہ ہے۔ حضرت میر صاحب کا تذکرہ تفصیل سے مرحوم عرفانی صغیر لکھنا چاہتے تھے۔ ان کے نوٹوں کی بنا پر اب کتاب تعارف میں انشاء اللہ خدا کے فضل سے خاکسار لکھنے کا عزم رکھتا ہے۔ حضرت میر صاحب کو یہ خصوصیت بھی حاصل ہے کہ جیسے حضرت نانا جان رضی اللہ عنہ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عزت صبر حاصل تھی ۔ حضرت میر صاحب کو حضرت خلیفة المسیح ثانی (جو المصلح الموعود اور مثیل مسیح بھی ہیں ) سے یہ نسبت خدا کے فضل سے حاصل ہے ۔ حضرت میر صاحب کے نام کے مکتوبات ان کی روایات کے سلسلے میں سیرۃ المہدی میں درج ہوئے ہیں اسی سے لے کر معہ ان روایات کے جن کے تحت وہ درج ہوئے ہیں اور حضرت مخدومی مرزا بشیر احمد صاحب سَلَّمَهُ اللهُ الْأَحَدُ کے نوٹ کے ساتھ درج کر رہا ہوں ۔ ( عرفانی کبیر )