مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 302 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 302

مکتوبات احمد ۲۴۱ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۷۵ محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی رخصت منظور ہونے سے بہت خوشی ہوئی اور دُعا ہے کہ عزیز رحمت اللہ کو بھی خدا تعالیٰ اس عہدہ پر مستقل فرمادے ۔ آمین ۔ اور یہ آپ کے اختیار میں ہے ، جس بات میں آرام دیکھیں وہی طریق اختیار کریں ۔ چاہیں تو عیال کو ہمراہ لے آویں ۔ چاہے مجرد آ جائیں ۔ چند روز سے ہمارے گھر میں بعض مہمان معہ عیال اُترے ہوئے ہیں اور ان کا ارادہ معلوم ہوتا ہے کہ عید تک اسی جگہ رہیں ۔ لہذا عید تک کل مکان رکا ہوا ہے لیکن اگر آپ معہ عیال آویں ۔ تو انشاء اللہ کوئی اور بندو بست ہو جاوے گا۔ مسمی علیا کی بیعت منظور کی گئی ہے ۔ خد تعالی اس کو استقامت بخشے ۔ والسلام ۲۶ اکتوبر ۱۹۰۷ء مرزاغلام احمد عفی عنہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۷۶ از عائذ بالله الصمد غلام احمد بخدمت اخویم میاں عبداللہ صاحب سنوری مدت بعد ال نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مدید کے بعد آپ کا عنایت نامہ نامہ پہنچا۔ تمام خط اوّل سے آخر تک غور سے پڑھا گیا۔ میں بخوبی اس بات پر مطمئن ہوں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے دل میں خلوص اور محبت کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور آپ کو فطرتی مناسبت ہے اور ایسی محبت ہے کہ زمانے کے رنگ بدلانے سے دور نہیں ہو سکتی ۔ سو میں آپ پر بہت خوش ہوں ۔ وں ۔ ظاہری ملاقات میں اس اگر کچھ بُعد واقع ہوگئی ہے تو یہ صوری یہ صوری بعد آپ