مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 289 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 289

مکتوبات احمد ۲۲۸ مکتوب نمبر ۵۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّ محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ جلد سوم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ منشی غلام قادر صاحب کے خط سے معلوم ہوا کہ وہ ابھی سنور میں ہیں ۔ آج میں نے جواب لکھ دیا ہے۔ چاہیئے کہ توجہ سے ان کا علاج کریں اور ماء الشعیر میں یہ دوائیں ڈال دیا کریں ۔ عناب ۵ عدد تخم خشخاش سفید ۵ ماشه سپستان کے دانه اصل السوس مقشر ۳ ماشه کبر با ۵ رتی سرطان مغسول ۳ عدد اور جلد جلد اطلاع دے دیں اور بنفشہ اب ڈالنا مناسب نہیں ۔ خاکسار ۳۱ رمئی ۱۸۹۶ء غلام احمد مکتوب نمبر۵۷ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي محبی اخویم منشی غلام قادر صاحب سلمه السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اخویم میاں عبداللہ صاحب کا خط پہنچا۔ پہلے اس سے گولیاں ارسال کر چکا ہوں ۔ مناسب ہے کہ ایک شیشی پوٹ وائن کی جو انگریزی دوا ہے خرید کر لیں اور غذا کے بعد ایک چاء کے چھے کی مقدار پر غذا پی لیا کریں اور اگر موافق ہو تو دو چمچہ پی لیا کریں اور کبھی دودھ میں چاء ڈال کر پیویں ۔ ایسی غذا کھاویں جو جلدی ہضم ہو جاوے۔ ۱۲ جون ۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد