مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 285 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 285

مکتوبات احمد ۲۲۴ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ مکتوب نمبر ۵۰ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ بائیس ر روپے حسب تفصیل آپ کے خط کے مجھ کو مجھ کو پہنچ گئے مگر مجھ کو ان لفظوں سے سخت حیرانی ہوئی جو آپ نے اپنی نسبت استعمال کئے ہیں ۔ اس واسطے اطلاع دیں تا اگر کوئی امر قابل دعا ہو تو آپ کے لئے دعا کی جائے ۔ ایسے الفاظ استعمال کرنا منع ہے ۔ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ " ۴ جنوری ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد آپ کا اقرار تھا۔ ایسا ہی مجھ کو یاد ہے کہ کچھ مدت رخصت لے کر یہاں رہیں گے ۔ اللہ تعالیٰ یہ موقعہ کرے کہ آپ رخصت لے کر آئیں ۔ ے مولوی عبداللہ صاحب فرماتے ہیں کہ جن الفاظ کی طرف حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے اشارہ فرمایا ہے ۔ وہ یہ ہے کہ مجھے اپنا نام ” عبدالله لکھتے ہوئے اپنی حالت پر نظر کر کے شرم آئی اور میں نے اپنے خیال پر نظر کر کے خط کے نیچے اپنا نام بجائے عبداللہ لکھنے کے ”عبدالشیطان“ لکھ دیا جس پر حضور نے ہدایت فرمائی۔ الزمر : ۵۴