مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 283 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 283

مکتوبات احمد ۲۲۲ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۴۷ محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی خدمت میں خط تو کئی بھیجے گئے مگر چونکہ پتہ درست نہ تھا۔ اس لئے غالباً نہیں پہنچے ہوں گے ۔ کل آپ کے خط پہنچنے سے خوشی ہوئی کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے ایک بلا سے نجات دی اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے والد صاحب کو بھی جلد شفا بخشے ۔ آمین ۔ امید ہے کہ خیر خیریت سے جلد ا طلاع بخشیں ( گے ) ۔ والسلام ۱۰ دسمبر ۱۸۹۴ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۴۸ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی میاں عبداللہ صاحب سلمہ آپ کا محبت نامہ مجھ کو ملا ۔ امید کہ اپنی صحت تندرستی سے بہت جلد اطلاع دیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلدی شفا بخشے اور غم وہم دور کرے ۔ آمین ۔ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۲۸ را پریل ۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد