مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 268 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 268

مکتوبات احمد ۲۰۷ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۳ مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمة الله آپ کا خط پہنچا۔ چونکہ میں ایک عرصہ سے عرصہ سے بیمار ہوں اور بہت ناطاقت ہو گیا ہوں ۔ ناطاقت ہو گیا ہوں ۔ اس لئے مجھ سے خطوط کا جواب نہیں لکھا جاتا ۔ اگر آپ ایسے موقع پر دو مہینے کے لئے آ۔ آجائیں تو بہتر : تو بہتر ہوگا ۔ امید ہے کہ ہفتہ دو ہفتہ تک وصولی مالیہ سے فراغت ہو جائے گی ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام جون ۹۰ء مرسله مرز ا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۲۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ آپ کا خط پہنچا۔ میری طبیعت به نسبت سابق رو بصحت ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ ۔ آپ بعد وصول مالیہ اس جگہ آنے کا قصد کریں ۔ عوضی مقرر کرا کر رخصت حاصل نہ کریں۔ بعد وصولی مالیہ بہ تسکین تام رخصت لے کر آرام سے آجاویں ۔ جلدی نہ کریں تا کہ حرج نہ ہو۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۱۷ جون ۹۰ء والسلام مرسله مرزا غلام احمد از قادیان