مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 239
مکتوبات احمد ۱۷۸ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۳ محی اخویم میاں محمد شادی خاں صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں مناسب دیکھتا ہوں کہ دو تین روز کے لئے آپ آ کر ہمیں مل جائیں ۔ چند دفعہ مجھے خبر ملی کہ آپ آنے والے ہیں لیکن پھر آپ نہیں آئے ۔ آپ کی والدہ صاحبہ اور لڑ کے دونوں منتظر ہیں ۔ ضرور اس خط کو دیکھ کر دو تین روز کے لیے آجائیں ۔ زیادہ خیریت ہے ۔ ۳ راگست ۶۹۹ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد