مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 228 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 228

مکتوبات احمد ما ۱۶۷ سیالکوٹ میں کئی نشانات آپ کی صداقت کے اس زمانے میں ظاہر ہوئے اور سیالکوٹ کے مولوی فضل احمد صاحب مرحوم کو یہ عزت اور سعادت حاصل تھی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ طالب علمی میں کچھ عرصہ قادیان میں حضرت اقدس کی تعلیم پر مور رہے اور جب آپ نے ماموریت کا دعوی کیان ی کیا تو سیالکوٹ میں جن لوگوں نے دعوت کو قبول کیا انہوں نے اپنی بے نظیر وفاداری ، ایثار اور قربانی سے اپنا مقام بہت بلند رکھا۔ ان ایام میں جماعت سیالکوٹ تمام جماعتوں میں ممتاز اور سر بلند تھی اور اس جماعت نے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب رضی اللہ عنہ اور حضرت میر حامد شاہ صاحب رضی اللہ عنہ اور حضرت فصیلت علی شاہ صاحب رضی اللہ عنہ جیسے مخلص پیدا کئے ۔ حضرت میر حکیم حسام الدین صاحب رضی اللہ عنہ کے نام کا خط آگے آ رہا ہے اور جن احباب کے مکتوب مل سکے ہیں وہ درج ہیں ۔ جلد سوم