مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 196
مکتوبات احمد ۱۴۲ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ا مکرمی اخویم صاحبزادہ افتخار احمد صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مدت مدید کے بعد آنمکرم کا خط پہنچا۔ رسالہ ”نشانِ آسمانی ارسال خدمت ہے ۔ نیز فرماویں آپ کی ملاقات اب کب ہو گی کیونکہ ایک مدت مدید گزرگئی ہے یہ عاجز قادیان میں ہے اور جوش مخالفوں کا بدستور ۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ سب کو شفا بخشے مگر آپ بھی بعد ایام رخصت ہر طرح آ جانا ۔ ایسا نہ ہو کہ رفتہ رفتہ آنا ہی موقوف رکھیں ۔ ۲۴ را کتوبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد