مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 11 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 11

مکتوبات احمد 11 جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکتوبات احمد یہ جلد پنجم ۔ نمبر پنجم ( مختلف احمدی احباب و خدام کے نام ) مکتوبات احمد یہ کی پانچویں جلد کے چوتھے نمبر میں حضرت حجة اللہ نواب محمد علی خاں مَدَّ ظِلُّهُ الْعَالِی کے نام کے مکتوبات میں نے شائع کئے تھے ۔ اس پانچویں جلد میں حضرت کے وہ مکتوبات شریک ہیں جو آپ نے اپنے مخلص خدام کے نام لکھے ۔ جن احباب کے نام خطوط کا ایک مخصوص ذخیرہ تھا وہ میں نے جُدا گانہ ہر ایک کے نام سے شائع کر دیا۔ اب اس جلد کے پانچویں نمبر میں مختلف احباب کے نام کے خطوط کو جمع کر رہا ہوں اور جتنی جلدیں شائع ہو چکی ہیں اگر اس سلسلہ کے بعض خطوط رہ گئے ہوں وہ بھی اس میں شائع ہو جائیں گے وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ ۔ یہ سب تالیفات ( جیسا کہ میں متعدد مرتبہ بیان کر چکا ہوں ) حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے سوانح حیات اور سیرت مطہرہ کی کڑیاں ہیں ۔ اس لئے میں نے تالیف کی سہولتوں کو مدنظر رکھ کر مختلف حصص شائع کئے ۔ مثلاً سوانح حیات میں حیاتِ احمد کے نام سے متعد دخصص اور سیرت و شمائل کے کئی حصے اور مکتوبات کی کئی جلدیں ۔ اللہ تعالیٰ جو عَالِمُ السِّرِّ وَالنِّيَّاتِ ہے جانتا ہے کہ میری غرض اس کی رضا ہے ۔ اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے نام کے بلند کرنے کا آپ وعدہ دیا۔ میں نے چاہا کہ ان