مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 141 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 141

مکتوبات احمد ۱۳۳ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۵۶ مخدومی مکرمی اخویم سلمه الله تعالی نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي جلد سوم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ چونکہ اب رسالہ ” سراج منیر بہت جلد چھپنے والا ہے اور اس کی لاگت کا تخمینہ چودہ سور ہ سور و و پیہ بتلایا گیا گیا ہے اور سرمایہ نہیں اور رسالہ سرمہ چشم آریہ کے لئے پانچ سو روپیہ نقد قرضہ لیا گیا تھا اس میں سے بھی ابھی ایک صد ادا نہیں ہوا۔ خیر یہ تو سب کچھ اللہ جل شانہ آسان کر دے گا لیکن اگر بجد و جہد مخلصین یہ رسالہ بہت جلد فروخت ہو جائے تو کسی قدر فرا ہمی سرمایہ اس سے ہو سکتی ہے۔ بخدمت مولوی سلطان الدین صاحب سلام مسنون ۔ والسلام بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر۵۷ مخدومی مکرمی اخویم مولوی سراج الحق صاحب نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ مرسلہ آپ کا پہنچا۔ بدریافت خیریت مزاج آں صاحب تسلّی حاصل ہوئی۔ ٹھنڈی سیاہی کی بابت جو یہ تحریر فرمایا ہے کہ بسبب قیام سرسا وہ وکارنول وغیرہ کے جے پور پہنچنے میں توقف ہوا۔ جو یہ فرمایا ہے کہ سرساوه اس لئے سیاہی مذکور نہیں بھیجی سو اس کا کچھ مضائقہ نہیں جس وقت آپ جے پور میں پہنچیں روانہ یا فرماویں اور حسب تحریر آپ کے جو اشتہار جدید یا کتاب طبع ہوا کرے گی انشاء اللہ تعالیٰ پہلے آپ کو اطلاع دی جایا کرے گی ۔ ہر طرح خیال رہے گا اطمینان رکھیں ۔ وو اور یہ جو تحریر فرمایا کہ سوجلد سراج منیر کی ہماری معرفت فروخت ہو جائے گی اس ۔ کے لئے