مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 133 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 133

مکتوبات احمد ۱۲۵ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی مکرمی اخویم مکتوب نمبر ۵۳ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی علالت طبع سے بہت تردد ہوا۔ نہایت اشتیاق ہے کہ آپ جس طرح ہو سکے تشریف لا دیں ۔ خدا تعالیٰ صحت کامل بخشے ۔ لکھا جاتا ہے ۔ ۲۶ دسمبر ۱۸۹۲ء تک آ جانا چاہیئے ۔ غلام احمد از قادیان ۱۸ دسمبر ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۵۴ محبی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمه تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته مدت دراز کے بعد عنایت نامہ پہنچا۔ اب یہ عاجز قاد نامہ پہنچا۔ اب یہ عاجز قادیان میں ہے اور انشاء اللہ القدیر ابھی رہائش قادیان میں ہی ہے۔ یہ عاجز آپ کے اخلاص اور محبت کا نہایت شکر گزار ہے اور خدا تعالیٰ سے بھی امید رکھتا ہے کہ آپ سے ہر ایک ابتلا میں اول درجہ استقلال اور ثابت قدمی ظہور میں آتی رہے گی ۔ آپ کے نواح کی طرف اگر کسی نے یہ خبر مشہور کی ہے کہ گویا اس عاجز نے دعوی مسیح موعود سے تو بہ کی ہے تو کچھ تعجب کی بات نہیں کیونکہ آج ہمارے مخالفوں کا دن رات افتراؤں پر گزارہ ہے۔ یہ مخالف لوگ اگر انصاف پر ہوں تو خود ان کو حضرت مسیح کے دعوئی حیات سے جو قرآن کریم اور