مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 112
مکتوبات احمد اولد جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۲۰ مخدومی مکرمی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ اللہ تعالی نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مدت مدید کے بعد عنایت نامہ پہنچا موجب خوشی ہوا۔ حال یہ ہے کہ قریباً عرصہ بین " روز ہوئے یہ عاجز باعث علالت طبع بشیر احمد پسر اپنے کے بٹالہ میں آیا ہوا ہے ۔ ارادہ یہ تھا کہ دو تین روز تک رہ کر پھر قادیان میں واپس جاؤں گا مگر بشیر احمد کی مرض بہت غلبہ کر گئی ۔ ڈاکٹر علاج کرتا ہے ۔ اب بفضلہ تعالیٰ کچھ تخفیف ہے ۔ میرا ارادہ ہے کہ تمام رمضان اسی جگہ رہوں ۔ اپنے حالات خیریت آیات سے جلد جلد مطلع فرمایا کریں۔ ۲۸ رمتی ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد از بٹالہ مکتوب نمبر ۲۱ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مخدومی مکرمی اخویم سلمه الله تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ جب آپ تحریر فرماویں بالا نسخہ کتاب آپ کی خدمت میں روانہ کر دیئے جائیں گے ۔ آپ خود مختار ہیں جو قیمت ان کی سمجھیں تجویز کر لیں ۔ آپ کی مخلصانہ کوششیں جو خالصاً للہ آپ کرتے ہیں اللہ جل شانہ دنیا و آخرت میں اس کا آپ کو اجر بخشے ۔ میرا ارادہ دو ماہ تک انبالہ چھاؤنی میں رہنے کا ہے چنانچہ میں انشاء اللہ تعالیٰ اگست کی ۲۲ یا ۲۳ تک روانہ ہو جاؤں گا اور باراہ نسخہ