مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 88 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 88

مکتوبات احمد ۸۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۵۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی احب الاخوان ای مولوی حکیم نورالدین صاحب، کان اللہ معکم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آنمکرم کی طرف سے دیر کر کے پرسوں تارکینچی ۔ خط کوئی نہیں پہنچا۔ یہ عاجز ایک روز سخت بیمار ہو گیا ۔ مگر اللہ جل شانہ کے فضل و رحم سے اب مجھے صحت ہے۔ مجھے اپنی ذاتی ضرورت کیلئے ایک سو روپیہ کی حاجت ہے ۔ اگر حرج نہ ہو اور بآسانی میسر آ سکے تو ارسال فرماویں۔ مولوی خدا بخش صاحب کے خط آتے ہیں کہ قرضہ کے طور پر ہی کچھ مل جاوے۔ معلوم نہیں آپ کی ملاقات کب تک ہو سکتی ہے ۔ اکثر لوگوں کو پراگندہ اور سرد مہر دیکھتا ہوں ۔ ایک آپ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے ذوق محبت بخشا ہے ۔ فالحمدللہ علی ذالک میں نے پہلے آپ سے نو سو روپیہ لیا تھا ۔ اب اس کے ساتھ ایک ہزار روپیہ ہو جائے گا۔ چار سو روپیہ آپ سے پھر دوسرے وقت میں انشاء اللہ القدیر لوں گا ۔ دوستوں اور مخلصوں کو ۔ تکلیف دینا میرا کام نہیں ۔ بالخصوص آپ جیسے دوست مخلص یک رنگ کو ۔ سوجیسا کہ مسنون ہے ۔ یہ ہزار روپیہ اور جو باقی لوں بطور قرضہ کے ہے اور یقین رکھتا ہوں کہ بہت آسانی سے ادا ہو ا جائے گا وَمَا ۔ عِنْدَ اللهِ اللهِ بَاقِ کی رو سے آئمکرم کو کو ثواب حاصل ہوگا ۔ ۔ دماغ اس عاجز کا بباعث سخت بیماری بہت کمزور ہو گیا ہے۔ شاید میں روز تک قوت ہو۔ اس لئے ابھی کسی محنت کے لائق نہیں ۔ زیادہ خیریت ہے۔ ۲۰ رنومبر ۱۸۸۹ء ا النحل: ۹۷ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ