مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 85 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 85

مکتوبات احمد ۸۵ جلد دوم عورتوں کی باتیں عورتوں کے دلوں پر بڑا اثر ڈالتی ہیں اس لئے آپ کے گھر کے لوگوں کی بشیر کی والدہ سے ملاقات منتج حسنات ہو سکتی ہے ۔ واللہ اعلم و علمه احکم۔ والسلام ۶ جون ۱۸۸۹ء مکتوب نمبر ۵۳ خاکسار غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلمہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ موجب تسلی ہوا۔ چند روز سے آئمکرم کی بہت انتظار تھی اور تشویش تھی کہ کیا باعث ہوا ۔ اب معلوم نہیں کہ آپ کو کب فراغت ہوگی ۔ آپ کی ملاقات کو بہت دل چاہتا ہے۔ خدا تعالی بخیر و عافیت آپ کو جلد ملاوے ۔ انجمن حمایت اسلام کی طرف سے تین سوال جو کسی عیسائی نے کئے تھے۔ اس عاجز کے پاس بھی آئے ۔ اس غرض سے تا ان کا جواب لکھا جاوے ۔ شاید جو آپ کی خدمت میں بھیجے تھے وہی سوال ہیں یا اور ہیں ۔ ہر چند مجھے فرصت نہ تھی اور طبیعت بھی اچھی نہ تھی ۔ مگر پھر بھی کسی قدر فرصت نکال کر دو سوال کا جواب میں نے لکھ دیا تھا اور زیادہ تر رجوع طبیعت کا اس وجہ سے بھی نہیں ہوتا کہ یہ انجمن اپنی مرضی پر چلتی ہے جو اپنے پسند ہو ۔ وہ کام کر لیتے ہیں۔ نہیں تو نہیں ۔ پہلے اشتہار بیعت شائع کرنے کی غرض سے بھیجا گیا تھا انہوں نے چھا پا نہیں ۔ اب میرا ارادہ نہیں تھا کہ ان سوالات کا جواب لکھ کر انجمن کو بھیجوں ۔ یہ نامہ نگاروں کا کام ہے کہ اپنا وقت ضائع کر کے پھر چھپنا نہ چھپنا مضمون کا دوسرے کی مرضی پر چھوڑ دیں۔ جب مضمون رڈی کی طرح پھینکا گیا تو اپنا وقت گو ایک گھنٹہ ہی ہو ، ضائع گیا۔ لیکن میں نے محض محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوش سے دوسوالوں کا جواب لکھ دیا۔ تیسرے کے لئے ابھی فرصت نہیں مگر مجھے امید نہیں کہ وہ چھا ہیں کیونکہ خود پسندی اس انجمن کی عادت ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ آپ نے انہیں سوالات شک