مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 655
مکتوبات احمد ۶۵۵ جلد دوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال پر آپ نے درد دل کا اظہار کیا اور حوالہ قلم و کاغذ کر دیا یا کا غذ پر کلیجہ نکال کر رکھ دیا۔ ان اشعار میں سے چند کا انتخاب ذیل میں کرتا ہوں ۔اس سے چودھری صاحب مرحوم و مغفور کا لاہور کے متعلق بھی خیال ظاہر ہو جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ جو عشق و محبت انہیں تھی ۔ اس نے زیادہ دیر تک آپ سے جدا نہ رہنے دیا اور ایک سال کے اندر ہی آقا کے قدموں میں پہنچا دیا۔ (عرفانی ) اے حضرت اقدس اب کہاں ہو سے میری کہاں نہاں ہو اوجھل ہو نظر سے جب کہ خورشید تاریک نہ کس طرح جہاں ہو گم تجھ میں ہوا وہ رہبر خلق لاہور ! تیرا بھلا کہاں بے چین ہیں دور رہنے والے کس حال میں اہل قادیان ہو آنکھوں ہو یا رب ہے کہاں مسیح موعود اب قادیان میں نہیں ہے موجود یہ مخدوم جہاں غلام احمد مهدی دوران مسیح معهود کس دیس میں لے گئے ہیں یوسف اس مصلح گمرہاں کو کھو کر بتلاؤ میاں بشیر محمود و لاہور رکھے امید بهبود