مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 618 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 618

مکتوبات احمد ۶۱۸ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۴۷ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مجھی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آپ کو بار بار تکلیف دیتے شرم آتی ہے۔ تمام جماعت میں ایک آپ ہی ہیں جو اپنی محنت اور کوشش کی تنخواہ کا ایک ربع ہمارے سلسلہ کی امداد میں خرچ کرتے ہیں ۔ آپ کو اس صدق و ثبات کا خدا تعالی بدلہ دیوے ۔ آمین ۔ اس وقت ایک شدید ضرورت کے لئے چند دوستوں کو لکھا گیا ہے اور اسی ضرورت کے لئے آپ کو تکلیف دیتا ہوں کہ اگر آپ مبلغ بیس روپیہ بطور پیشگی اپنے چندہ میں سے بھیج دیں۔ تو پھر جب تک کل حساب پیشگی چندہ طے نہ ہوئے آئندہ کچھ نہ بھیجیں ۔ یہ روپیہ جہاں تک ممکن ہو، روانہ فرماویں ۔ جزاکم اللہ خیراً۔ یکم مئی ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد آپ نے پہلے چالیس روپے پیشگی چندہ روانہ کیا تھا اور اب ۲۰ روپیہ آپ سے طلب کیا گیا ہے۔ پس جب تک یہ ساٹھ روپیہ چندہ کے ایام ختم نہیں ہوں گے ۔ تب تک آپ سے طلب نہ کیا جائے گا۔ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔☆ والسلام