مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 616
مکتوبات احمد ۶/۶ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۴۴ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ رسالہ عربی طبع ہو رہا ہے اور جو آپ نے اس کی مدد کے لئے ارادہ فرمایا ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے ۔ لیکن چونکہ مطبع کے لئے اس وقت روپیہ کی ضرورت ہے۔ یعنی کا غذ وغیرہ کے لئے سو بہتر ہے کہ وہ بیس روپیہ جو آپ نے وعدہ فرمایا ہے وہ مطبع سیالکوٹ میں یعنی پنجاب پریس سیالکوٹ میں بنام منشی غلام قادر صاحب فصیح مالک مطبع ارسال فرمادیں۔ تا اس کام میں لگ جاوے۔ کتابیں تو اکثر مفت تقسیم ہوں گی ۔ مگر خرچ کی اب ضرورت ہے اور روپیہ میرے پاس نہیں بھیجنا چاہئے۔ فصیح صاحب کے پاس جانا چاہئے اور اس میں لکھ دیں ۔ میرے نزدیک اس قدر لمبی رخصت ابھی لینی قابل مشورہ ہے ۔ نوٹ :۔ یہ مکتوب اسی قدر ہے ۔ حضرت اقدس اپنا نام تاریخ وغیرہ کچھ نہیں لکھ سکے ۔ یہ کمال استغراق کا نتیجہ ہے ۔ ( عرفانی ) *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*