مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 614 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 614

مکتوبات احمد ۶۱۴ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۴۲ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ افسوس کہ مجھ کو سوائے دو متواتر خط کے اور کوئی خط نہیں پہنچا۔ چونکہ دنیا سخت نا پائدار اور اس چند روزہ زندگی پر کچھ بھی بھروسہ نہیں ۔ مناسب کہ آپ التزام تو بہ اور استغفار میں بہت مشغول رہیں اور تدبر سے تلاوت قرآن کریم کریں اور نماز تہجد کی عادت ڈالیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو قوت بخشے ۔ آمین ۔ اشتہار چار ہزار چھپ گیا ہے ۔ امید کہ آپ کو پہنچ گیا ہو گا ۔ باقی سب خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ میاں نوراحمد صاحب کو السلام علیکم ۔ *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*