مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 608
مکتوبات احمد ٦٠٨ مکتوب نمبر ۲۳۲ ملفوف جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کا محبت ت نامہ پہنچا۔ میری دانست میں بغیر متواتر نماز استخارہ کے تبدیلی کے لئے پوری کوشش نہیں کرنی چاہئے ۔ میں سنتا ہوں کہ گورداسپورہ میں کام بہت ہے اور طرح طرح کے پیچیدہ مقدمات ہوتے ہیں ۔ اس صورت میں تعجب نہیں کہ کوئی دقت پیش آوے ۔ خدا تعالیٰ ہر ایک آفت سے محفوظ رکھے ۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مسرور الوقت فرماتے رہیں ۔ ۶ رجنوری ۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۲۳۳ ملفوف بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمۂ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ اس وقت باعث تکلیف دہی یہ ہے کہ مہمانوں کی آمد و رفت زیادہ ہے اور اس وقت روغن زرد کا اس جگہ اس قدر قحط ہے کہ بازار میں کہیں روغن ، نہ اچھا نہ بُرا، دستیاب نہیں ہوا اور آج لا چار سرسوں کا تیل ہنڈیا میں ڈال دیا گیا ۔ آپ ہمیشہ بیس روپیہ ماہوار چندہ ارسال کرتے ہیں ۔ بہتر ہوگا کہ آپ اس ماہ کی بابت ہیں روپیہ کا عمده روغن زرد خرید کر کے ارسال فرما دیں ۔ مگر ریل میں روانہ کر کے بلٹی اس کی بھیج دیں تا جلدی پہنچ جاوے اور تبدیلی کے بارہ میں اوّل استخارہ کرنا چاہئے ۔ گورداسپور میں اکثر حاسد اور شر پر طبع لوگ ہیں ۔ ۹ جنوری ۱۸۹۵ء خاکسار غلام احمد