مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 603 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 603

مکتوبات احمد ۶۰۳ جلد دوم نوٹ :۔ یہ مکتوب حضرت نے مخدومی حضرت سید حامد شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کے اشتہار به عنوان این مدد هاست در اسلام چو خورشید عیاں ۔ کہ بہر دور مسیحا نفسے مے آید “ پر ہی لکھ دیا ہے ۔ یہ اشتہار حضرت شاہ صاحب نے سعد اللہ لو دھانوی کے جواب 66 میں شائع کیا تھا (عرفانی ) مکتوب نمبر ۲۲۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ آتھم کی نسبت جو خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا ۔ اس کی آپ کو کچھ بھی خبر نہیں ۔ میں نے پانچ ہزار اشتہار چھپوایا ہے ۔ تین چار دن تک آپ کی خدمت میں پہنچے گا۔ اس وقت بجائے غم کے آپ کے دل میں خوشی پیدا ہو جائے گی کہ اسلام کی فتح ہوئی ۔ ستمبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد میاں نوراحمد صاحب کو السلام علیکم ☆۔۔