مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 601 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 601

مکتوبات احمد ۶۰۱ مکتوب نمبر ۲۲۰ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ جلد دوم اس جگہ بباعث نہ پیدا ہونے روغن کے نہایت تکلیف ہو رہی ہے۔ چربی دار اور خراب روغن ملتے ہیں۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی اگر آپ ایک من پختہ روغن بذریعہ ریل بھیج دیں ۔ باقی ابھی تک کوئی تازہ خبر نہیں ۔ ۲ را گست ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان یہ روغن آپ کے چندہ میں جو آپ آئندہ دیں گے۔ محسوب ہو جائے گا۔ مکتوب نمبر ۲۲۱ ملفوف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔ عنایت نامہ معہ کارڈ پہنچا۔ اب تو صرف چند روز پیشگوئی میں رہ گئے ہیں ۔ دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو امتحان سے بچاوے شخص معلوم فیروز پور میں ہے اور تندرست اور فربہ ہے۔ خدا تعالیٰ اپنے ضعیف بندوں کو ابتلا سے بچاوے ۔ آمین ثم آمین ۔ باقی خیریت ہے ۔ مولوی صاحب کو بھی لکھیں کہ اس دعا میں شریک رہیں ۔ ۲۲ را گست ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان نوٹ :۔ یہ آتھم کی پیشگوئی کے متعلق ہے۔ حضرت اقدس کا ایمان خدا تعالیٰ کی بے نیازی اور استغناء ذاتی پر قابلِ رشک ہے۔ آپ کو مخلوق کے ابتلا کا خیال ہے۔ (عرفانی )