مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 590
مکتوبات احمد ۵۹۰ جلد دوم مکتوب نمبر ۲۰۴ پوسٹ کارڈ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمه تعالی ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ آپ کے برادر زادہ کی خبر وفات سن کر بہت رنج واندوہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ اس کے تمام عزیزوں کو صبر عطا فرمادے اور اس مرحوم کو غریق رحمت کرے ۔ اب تاریخ جلسہ ۲۷ / دسمبر ۱۸۹۲ء بہت نزدیک آگئی ہے ۔ آپ کا شامل ہونا بہت ضروری ہے۔ ماسوا اس کے انتظام دو تین شطرنجی اور قالین کا اگر ہو سکے تو ضرور کر لیں ۔ یہ تو پہلے آجانی چاہئیں ۔ اگر آپ دو روز پہلے ہی تشریف لاویں تو مناسب ہے۔ ۱۶ دسمبر ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب *۔۔۔۔۔۔*۔۔۔۔۔۔*